چمن میں دھماکا، متعدد افراد زخمی

پہلا صفحہ تازہ ترین پاکستان دنیا کھیل انٹرٹینمنٹ دسترخوان صحت سائنس و ٹیکنالوجی

صوبہ بلوچستان میں افغان سرحد کے قریب چمن کے علاقے میں دھماکے کے نتیجے میں متعدد افراد زخمی ہوگئے۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق چمن میں عید گاہ کے علاقے میں بوغر روڈ پر دھماکا ہوا، جس کے نتیجے میں متعدد افراد زخمی ہوئے۔

دھماکے کے زخمیوں کو سول ہسپتال منتقل کیا جارہا ہے۔

دھماکے کے فوری بعد فورسز اور ریسکیو عملے کو جائے وقوع کی جانب روانہ کردیا گیا۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق دھماکا ڈی پی او کی گاڑی کے قریب ہوا تاہم ان اطلاعات کی تصدیق نہیں ہوسکی۔

نوٹ: یہ ابتدائی خبر ہے جس میں تفصیلات شامل کی جا رہی ہیں۔ بعض اوقات میڈیا کو ملنے والی ابتدائی معلومات درست نہیں ہوتی ہیں۔ لہٰذا ہماری کوشش ہے کہ ہم متعلقہ اداروں، حکام اور اپنے رپورٹرز سے بات کرکے باوثوق معلومات آپ تک پہنچائیں۔

Facebook
Twitter
LinkedIn
Print
Email
WhatsApp

Never miss any important news. Subscribe to our newsletter.

مزید تحاریر

آئی بی سی فیس بک پرفالو کریں

تجزیے و تبصرے