عراق:نو ماہ بعد موصل کو داعش سے خالی کرا لیا گیا ۔

عراقی وزیر اعظم حیدر العبادی نے موصل میں داعش کے خلاف فتح کا باضابطہ اعلان کیا ہے۔

اُنھوں نے یہ اعلان پیر کے روز سرکاری ٹیلی ویژن پر اپنے خطاب میں کیا۔

وزیر اعظم نے اتوار کے روز لڑائی کے شکار اس شہر کا دورہ کیا، جہاں اُنھوں نے اسے ’’موصل کا آزاد شہر‘‘ قرار دیا۔ اُن کے دورے کے دوران پُرجوش مقامی لوگوں نے خوشی کا اظہار کیا، جو ہاتھوں میں موبائل فون کیمرے تھامے ہوئے تھے۔

عراقی وزیر اعظم حیدر العبادی نے شمالی عراقی شہر موصل سے شدت پسند تنظیم ’اسلامک اسٹیٹ‘ کے مکمل خاتمے اور ملکی فورسز کی فتح کا باقاعدہ اعلان کر دیا ہے۔

پیر کے روز موصل سے اپنے ایک ٹوئٹر پیغام میں عراقی وزیر اعظم نے کہا کہ موصل شہر کا قبضہ مکمل طور پر واپس لیا جا چکا ہے۔

عراقی نیوز نیٹ ورک کے مطابق اس حوالے سے وزیر اعظم حیدرالعبادی کا تاریخی بیان جلد ہی نشر کیا جائے گا۔ عراقی فورسز نے داعش کا مضبوط ترین ٹھکانہ کہلانے والے موصل شہر پر قبضے کے لیے اپنے آپریشن کا آغاز نو ماہ قبل کیا تھا۔

جوں ہی اُن کا قافلہ روانہ ہوا، عراقی افواج اور شہر میں داعش کے باقی ماندہ شدت پسندوں کے مابین پھر سے لڑائی شروع ہوگئی۔ لڑائی کا ہدف وہ گنجان آباد علاقے ہیں، جہاں اتحاد کی فضائی کارروائی سے عراقی حکومت کے کنٹرول والی عمارات لرز کر رہ گئیں۔

امدادی تنظیموں کے مطابق، کئی ماہ سے شہری علاقے میں جاری رہنے والی اس لڑائی میں اب تک 900000 افراد بے دخل ہوچکے ہیں، جو لڑائی شروع ہونے سے قبل کی آبادی کے نصف کے برابر ہے۔

[pullquote]مصر میں پولیس نے کہاہے کہ انہوں نے داعش کے 6 جنگجوؤں کو فائرنگ کے ایک تبادلے کے دوران ہلاک کر دیا۔[/pullquote]

سیکیورٹی فورسز نے پیر کے روز ایک اپارٹمنٹ پر چھاپہ مارا جس میں عسکریت پسند چھپے ہوئے تھے۔ جس کے بعد دونوں جانب سے فائرنگ کی گئی۔

پولیس کا کہنا تھا کہ اس مقابلے میں تمام چھ دہشت گرد مارے گئے۔

مصر کی وزارت داخلہ نے اپنے فیس بک پیج پر ایک بیان میں کہاہے کہ یہ غیر آباد اپارٹمنٹ مصر کے جنوبی قصبے دیروط میں واقع ہے اور دہشت پسند انہیں ایک انتظامی مرکز اور ملک کے جنوبی صوبوں میں دہشت گرد کارروائیوں کی تیاری کے لیے استعمال کر رہے تھے۔

پولیس کا کہنا ہے کہ انہیں وہاں سے ایک بم، پانچ خودکار ہتھیار اور گولابارود ملا ہے۔

وزارت داخلہ کے بیان میں کہا گیا ہے کہ اپارٹمنٹ سے داعش کے پراپیگنڈے پر مبنی مواد بھی ملا ہے جس میں اس گروپ کے نظریات اور نعرے شامل ہیں۔

Facebook
Twitter
LinkedIn
Print
Email
WhatsApp

Never miss any important news. Subscribe to our newsletter.

آئی بی سی فیس بک پرفالو کریں

تجزیے و تبصرے