الزام تراشی کے ماہر سیاستدان نے جھوٹ کے ریکارڈ توڑ دیے،شہباز

وزیراعلیٰ پنجاب شہبازشریف نے کہا ہے کہ بعض سیاسی عناصرغیرجمہوری طرز عمل سے قوم کو یرغمال نہیں بناسکتے،الزام تراشی کے ماہر ایک سیاستدان نے جھوٹ بولنے کے تمام ریکارڈ توڑ دیے۔

انہوں نے کہا کہ عوام دھرنوں اور لانگ مارچ سے لا تعلق رہے۔پاکستانی عوام صرف ملک کی ترقی اور خوشحالی چاہتی ہے ۔

میاں محمد شہباز شریف نے کہا کہ عوام نے مسلم لیگ ن کو خدمت خلق کا مینڈیٹ دیا ہے،بعض سیاسی عناصر اس جمہوری طرز کو یر غمال نہیں بنا سکتے ، ہمارا جینا مرناعوام کے ساتھ تھا،ہے اور رہے گا۔

ان کا مزید کہنا تھا کہ عوام کی ترقی کا سفر روکنے والے عوام پر رحم کریں ،ہم عوام کی بے لوث خدمت کریں گے۔

Facebook
Twitter
LinkedIn
Print
Email
WhatsApp

Never miss any important news. Subscribe to our newsletter.

مزید تحاریر

تجزیے و تبصرے