این اے 260:جےیو آئی( ف) کےمیرعثمان بادینی کامیاب

قومی اسمبلی کے حلقے این اے 260کے ضمنی انتخاب کے غیر سرکاری و غیر حتمی نتائج کے مطابق جے یو آئی ف کے امیدوارمیر عثمان بادینی نے 43 ہزار9 سو69ووٹ لے کر کامیابی حاصل کی ہے۔

الیکشن کمیشن ذرائع کے مطابق این اے 260 کوئٹہ نوشکی چاغی ضمنی انتخاب کے تمام407 پولنگ اسٹیشنوں کے غیر سرکاری و غیر حتمی نتائج کے مطابق جمعیت علما اسلام (ف) کے امیدوار میر عثمان بادینی نے 43ہزار9 سو69 ووٹ حاصل کر کے کامیابی حاصل کی ہے۔

ذرائع کے مطابق بلوچستان نیشنل پارٹی مینگل کے امیدوار بہادر خان مینگل نے37 ہزار7 سو86 ووٹ حاصل کر کے دوسرے نمبر پر ہیں۔

غیر سرکاری و غیر حتمی نتائج کے مطابق پشتونخواہ ملی عوامی پارٹی کے امیدوار جمال ترکئی نے20 ہزار1 سو79 ووٹ حاصل کئے جبکہ پیپلز پارٹی کے امیدوار محمد عمیر 14 ہزار8 سو29 ووٹ کے ساتھ چوتھے نمبر پر رہے۔

Facebook
Twitter
LinkedIn
Print
Email
WhatsApp

Never miss any important news. Subscribe to our newsletter.

آئی بی سی فیس بک پرفالو کریں

تجزیے و تبصرے