پشاور میں خودکش دھماکا، میجر سمیت 2 ایف سی اہلکار شہید

پشاور کے علاقے حیات آباد میں خودکش دھماکے سے فرنٹیئر کانسٹیبلری (ایف سی) کے 2 اہلکار شہید جبکہ 4 افراد زخمی ہوگئے۔

سپرنٹنڈنٹ پولیس (ایس پی) کنٹونمنٹ پشاور عمران ملک کے مطابق دھماکا حیات آباد میں باغ ناران چوک کے نزدیک سیکیورٹی فورسز کے گاڑی کے قریب ہوا۔

انہوں نے بتایا کہ ایف سی کا قافلہ حیات آباد میں واقع اپنے کیمپ سے قلعہ بالا حصار کے ہیڈکوارٹرز کی جانب رواں دواں تھا جب زوردار دھماکے کی آواز سنائی دی۔

ایس پی عمران ملک کے مطابق دھماکے میں ایف سی میجر سمیت دو اہلکار شہید جبکہ سیکیورٹی فورسز کی دو گاڑیاں بری طرح متاثر ہوئیں۔

دوسری جانب امریکی خبر رساں ادارے ایسوسی ایٹڈ پریس کا ایس پی پشاور کے حوالے بتانا تھا کہ خودکش دھماکا موٹرسائیکل پر سوار حملہ آور نے کیا۔

دھماکے کے بعد پولیس اور سیکیورٹی فورسز نے علاقے کو گھیرے میں لے لیا جبکہ زخمیوں کو حیات آباد میڈیکل کمپلکس منتقل کردیا گیا۔

واضح رہے کہ حملے کی فوری ذمہ داری کسی گروپ کی جانب سے قبول نہیں کی گئی۔

Facebook
Twitter
LinkedIn
Print
Email
WhatsApp

Never miss any important news. Subscribe to our newsletter.

مزید تحاریر

آئی بی سی فیس بک پرفالو کریں

تجزیے و تبصرے