بھارت کی کشمیر میں انسانیت سوز حرکتوں کو دنیا کے سامنے لانا ہو گا، ترجمان دفتر خارجہ

راولپنڈی: ترجمان دفتر خارجہ نفیس ذکریا نے کہا ہے کہ بھارت مقبوضہ کشمیر میں انسانیت سوز حرکتیں کر رہا ہے جنہیں دنیا کے سامنے لانا ہوگا۔

کشمیر سے متعلق سیمینار سے خطاب میں ان کا کہنا تھا کہ کشمیر پاکستان کا اہم ترین مسئلہ ہے، کشمیریوں کو اقوام متحدہ کی قرارداد کے مطابق حق ملنا چاہیے۔

ترجمان دفتر خارجہ کا کہنا تھا کہ مذہبی، ثقافتی ہر لحاظ اور ہر طریقے سے کشمیر پاکستان کا حصہ ہے۔

نفیس ذکریا کا مزید کہنا تھا کہ کمانڈر کلبھوشن دہشت گردی میں ملوث ہونے کا بھارتی ثبوت ہے۔

Facebook
Twitter
LinkedIn
Print
Email
WhatsApp

Never miss any important news. Subscribe to our newsletter.

مزید تحاریر

تجزیے و تبصرے