مسلم لیگ ن کے مرکزی رہنماؤں کا اجلاس آج شام ہوگا

نوازشریف کا جانشین کون ہوگا؟ مسلم لیگ ن کے مرکزی رہنماؤں کی بیٹھک آج لگے گی۔

مسلم لیگ ن کی پارلیمانی پارٹی کا اجلاس آج شام 4 بجے نواز شریف کی صدارت میں ہوگا۔

ذرائع کے مطابق شہباز شریف کو نیا وزیر اعظم بنانےکی تجویز بھی زیر غور آئے گی جبکہ ابتدائی 45 روز کے لیے شاہد خاقان عباسی کو عبوری وزیراعظم بنائے جانے کا امکان ہے۔

اس سلسلے میں مسلم لیگ ن نے جمعے کو اتحادیوں کےساتھ مشاورتی اجلاس میں بھی غور کیا ۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ اجلاس میں

نواز شریف نے آئندہ وزیراعظم کے لیے شہباز شریف کا نام سامنے رکھا ہے، ان کے رکن قومی اسمبلی بننے تک پارٹی سے ایک اور وزیراعظم مختصر مدت کے لیے آئے گا ۔

ذرائع کا بتانا ہے کہ مسلم لیگ ن کی پارلیمانی پارٹی کو آج شاہد خاقان کے نام پر اعتماد میں لیا جائے گا۔

دوسری جانب ن لیگ کے رہنما سعد رفیق کا کہنا ہے کہ عبوری وزیراعظم لانے یا ایک ہی شخص سے مدت پوری کرائے جانے پر بھی غور ہو گا۔

Facebook
Twitter
LinkedIn
Print
Email
WhatsApp

Never miss any important news. Subscribe to our newsletter.

مزید تحاریر

آئی بی سی فیس بک پرفالو کریں

تجزیے و تبصرے