ماسکو :عدالت میں فائرنگ، 3 افراد ہلاک

روس کے دارالحکومت ماسکو کی ایک عدالت میں فائرنگ کے نتیجے میں 3 افراد ہلاک اور متعدد زخمی ہوگئے۔

روسی میڈیا کے مطابق ماسکو کی ایک مقامی عدالت میں 5 افراد پر مشتمل گینگ کے خلاف سماعت جاری تھی.

اچانک گینگ کے ممبران نے سیکیورٹی اہلکاروں سے اسلحہ چھین کر فائرنگ شروع کردی۔

سیکیورٹی اہلکاروں کی جوابی فائرنگ کے نتیجے میں 3 ملزمان ہلاک جبکہ دیگر 2 زخمی ہوگئے۔

واقعے کے بعد عدالتی کارروائی روک دی گئی اور عمارت کو خالی کرالیا گیا۔

Facebook
Twitter
LinkedIn
Print
Email
WhatsApp

Never miss any important news. Subscribe to our newsletter.

مزید تحاریر

تجزیے و تبصرے