محمد وسیم رانجھا
۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔
امریکہ کی جنوبی ریاست ٹینیسی میں فائرنگ کے واقعات میں چار امریکی فوجی ہلاک
امریکہ کی ریاست ٹینسی میں شٹانوگا کے مقام پر فائرنگ کے دو واقعات میں کم از کم چار امریکی فوجی ہلاک اور ایک زخمی ہوگئے ہیں ۔
حکام کے مطابق فائرنگ کے واقعات امریکی بحریہ کے نیٹ ورک اپریشنر سنٹر اور فوجیوں کی بھرتی کے ایک سینٹر میں پیش آئے۔
امریکی خبر رساں ادارے اے پی کے مطابق دونوں مقامات پر فائرنگ کرنے والا ایک ہی چوبیس سالہ شخص تھا جس کی شناخت یوسف عبد العزیز کے نام سے ہوئی ہے جو کویت میں پیدا ہو ا تھا تاہم ابھی اس بات کی تصدیق نہیں ہوسکی کہ آیا اس کی قومیت کویتی یا پھر امریکی تھی۔
فائرنگ کرنے والا شخص بھی پولیس کی فائرنگ سے ہلاک ہوگیا۔پینٹا گون نے بھی واقعہ کی تصدیق کی ہے۔