امریکاو جنوبی کوریا نے شمالی کوریا کو بڑھتا خطرہ قرار دے دیا

امریکا اور جنوبی کوریا نے شمالی کوریا کو براہ راست بڑھتا ہوا خطرہ قرار دے دیا ہے۔

غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ اور جنوبی کوریا کے صدر مون جا کے درمیان ٹیلی فونک رابطہ ہوا، جس کے دوران دونوں رہنماؤں نے کہا کہ شمالی کوریا سے امریکا، جنوبی کوریا اور جاپان سمیت کئی ملکوں کو خطرہ ہے۔

دونوں رہنماؤں نے شمالی کوریا پر سلامتی کونسل کی نئی پابندیوں کا بھی خیر مقدم کیا۔

دوسری جانب سیؤل میں آسیان اجلاس کے دوران جنوبی اور شمالی کوریا کے وزرائے خارجہ کی سائیڈ لائن ملاقات ہوئی جس میں جنوبی کوریا کے وزیر خارجہ نے دونوں ممالک کے درمیان فوجی سطح پر مذاکرات کرنے پر زور دیا۔

Facebook
Twitter
LinkedIn
Print
Email
WhatsApp

Never miss any important news. Subscribe to our newsletter.

مزید تحاریر

تجزیے و تبصرے