چوروں کا گروہ ملک پر قابض ہے، شیخ رشید

عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید احمد کا کہنا ہے کہ چوروں کا گروہ ملک پر قابض ہے اور جس دن انہوں نے سچ بولا وہ ان کی سیاست کا آخری دن ہوگا۔

شیخ رشید کا کہنا تھا کہ ریلی میں نوازشریف کی تقریر جھوٹ پر مبنی تھی جبکہ یہ لوگ چور دروازے سے مذاکرات بھی کررہے ہیں۔

انہوں نے مزید کہا کہ نوازشریف کی ریلی کمزور ترین ریلی تھی انہوں نے ریلی مسترد کرنے پر راولپنڈی کی عوام کو مبارکباد بھی دی۔ان کا کہنا تھا کہ مسلم لیگ ن کی ریلی میں راولپنڈی اور اسلام آباد کےعوام نہیں تھے۔

Facebook
Twitter
LinkedIn
Print
Email
WhatsApp

Never miss any important news. Subscribe to our newsletter.

آئی بی سی فیس بک پرفالو کریں

تجزیے و تبصرے