آرمی چیف کا سندھ رجمنٹل سینٹر حیدرآباد کا دورہ

آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے سندھ رجمنٹل سینٹر حیدرآباد کا دورہ کیا ہے۔

آئی ایس پی آرکے مطابق اس موقع پر آرمی چیف نےیادگارِ شہداء پرپھول چڑھائے اور شہداء کو خراج عقیدت پیش کیا۔

آرمی چیف نے لیفٹیننٹ جنرل ندیم رضا کو سندھ رجمنٹ کے کرنل کمانڈنٹ کے رینک لگائے۔

آئی ایس پی آرکے مطابق آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کا اس موقع پر سندھ رجمنٹ کے کردار کو سراہاتے ہوئے کہنا تھا کہ سندھ رجمنٹ نے ملک کے دفاع اور سیکیورٹی کے لیے زبردست خدمات انجام دی ہیں۔

Facebook
Twitter
LinkedIn
Print
Email
WhatsApp

Never miss any important news. Subscribe to our newsletter.

مزید تحاریر

تجزیے و تبصرے