شیخ رشید کا 13 اگست کو راولپنڈی میں جلسے کا اعلان

عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید نے 13اگست کو راولپنڈی میں جلسے کا اعلان کرتے ہوئے کہا کہ جلسے میں عمران خان بھی آئیں گے ۔

شیخ رشید نے نواز شریف پر تنقید کرتے ہوئے کہا ہے کہ جو شخص اپنے بھائی پر بھروسا نہیں کرتا وہ نیا پاکستان کیا بنائے گا ۔

انہوں نے کہا کہ حدیبیہ کا کیس کھل گیا تونوازشریف کوآرام کی جگہ مل جائے گی،نواز شریف کے نصیب میں اب آرام نہیں ہے۔

شیخ رشید کا مزید کہنا ہے کہ نواز شریف کو آخری عمر میں سڑکوں پر دھکے کھانا لکھا ہے تو ہم کیا کرسکتےہیں، وہ ذاتی مسئلے کی وجہ سے ملک کو داؤ پر لگانے جارہے ہیں۔

شیخ رشید کا سابق وزیر اعظم سے مخاطب ہوتے ہوئے کہنا تھا کہ نوازشریف آپ گھر جائیں اور آرام کریں، میاں صاحب! جھوٹ کی بھی کوئی حدہونی چاہیے۔

اس سے قبل عوامی مسلم لیگ کے سربراہ کا کہنا تھا کہ نوازشریف ہوائی فائر کررہے ہیں، وہ سوچ سمجھ کر بیان نہیں دے رہے اور گاڑی میں ان کے ساتھ تقریر لکھنے والا کوئی نہیں ہے۔

انہوں نے کہا کہ اسلام آباد سے جہلم تک نوازشریف کا شو مکمل فلاپ تھا جب کہ امیر مقام مشرف کے دور میں بھی اتنے بندے لے آتے تھے۔

شیخ رشید کا مزید کہنا تھا کہ نوازشریف قسمت کے ستاروں کی بنیاد پر سیاست کرتے ہیں، انہیں گرینڈ الائنس ہمیشہ اس وقت یاد آتا ہے جب ٹرین چھوٹ جاتی ہے جبکہ یہ جو بھی کریں گے اپنے لیے مسئلے پیدا کرتے ہیں۔

ان کا یہ بھی کہنا تھا کہ نوازشریف اپنے ذاتی مسئلے پر ملک کو داؤ پر لگانے جارہے ہیں، ملکی سیاست میں چار ماہ انتہائی اہم ہیں۔

Facebook
Twitter
LinkedIn
Print
Email
WhatsApp

Never miss any important news. Subscribe to our newsletter.

مزید تحاریر

آئی بی سی فیس بک پرفالو کریں

تجزیے و تبصرے