کوئٹہ خودکش دھماکے کا مقدمہ درج نہیں کیا جاسکا

کوئٹہ کے علاقے پشین اسٹاپ پر ہونے والے خود کش دھماکے کا مقدمہ اب تک درج نہیں کیا جاسکا ہے۔

پولیس کے مطابق پشین اسٹاپ خودکش حملے کا مقدمہ 12گھنٹے سے زائد وقت گزرنے کے بعد بھی درج نہ ہوسکا۔

پاک آرمی کے ترجمان سے بھی رابطہ کیا گیا ہے تاکہ واقعے کی مدعیت کا تعین کیا جاسکے لیکن اب تک کوئی جواب موصول نہیں ہوا۔

جیسے ہی کارروائی مکمل ہوگی، مقدمہ درج کرلیا جائے گا۔

کوئٹہ کے پشین اسٹاپ پر گزشتہ رات نو بجکر 25منٹ پر اس وقت روزدار دھماکہ ہوا جب سیکورٹی فورسز کا ایک ٹرک وہاں سے گزر رہا تھا،دھماکے کے بعد چار گاڑیوں میں آگ لگ گئی اور قریبی عمارتوں کو نقصان پہنچا ۔

واضح رہے کہ خودکش حملے میں 8سیکورٹی اہلکاروں سمیت 15افراد شہید اور 40سے زائد افراد زخمی ہوئے ۔

Facebook
Twitter
LinkedIn
Print
Email
WhatsApp

Never miss any important news. Subscribe to our newsletter.

مزید تحاریر

تجزیے و تبصرے