عمران خان لیاقت باغ جلسے میں جھوٹ بولتے رہے،ضیاءاللہ آفریدی

تحریک انصاف کے منحرف رکن ضیاء اللہ آفریدی نے عمران خان اورسراج الحق پر کڑی تنقید کی ہے ۔ان کا کہنا ہے کہ عمران خان لیاقت باغ کے جلسے میں خیبر بینک سے متعلق جھوٹ بولتے رہے ۔

ضیاء اللہ آفریدی کا کہنا تھا کہ بینک آف خیبر کے ایم ڈی کی تقرری غیرقانونی طریقے سے ہوئی ہے۔ ملازمین کی غیرقانونی بھرتیوں میں پرویزخٹک ملوث ہیں ۔

خیبر پختونخوا کے سابق وزیرضیاءاللہ آفریدی نے الزام لگایا کہ سراج الحق کرسی بچانےکےلیےخیبربینک کوڈبورہےہیں۔

انہوں نے مزید کہا کہ خیبربینک کامعاملہ عدالت گیا تو سراج الحق 62،63 کےمعاملےمیں نوازشریف سے بھی پیچھے ہوں گے۔

Facebook
Twitter
LinkedIn
Print
Email
WhatsApp

Never miss any important news. Subscribe to our newsletter.

آئی بی سی فیس بک پرفالو کریں

تجزیے و تبصرے