سابق صدر آصف علی ذرداری نے کسی بھی گرینڈ ڈائیلاگ کا حصہ بننے کا امکان مسترد کر دیا

سا بق صدر مملکت اور پیپلزپارٹی کے شریک چیرمین آصف علی زرداری کا کہنا ہے کہ اس وقت جمہوریت کو نہیں بلکہ نواز شریف کی ذات اور سیاست کو خطرہ ہے۔
آصف علی زرداری کا کہنا تھا کہ نواز شریف مصیبت میں ہوں تو ان کی ترجیحات اور ہوتی ہیں اور جب وہ اقتدار میں آتے ہیں تو ان کی ترجیحات مختلف ہوتی ہیں۔
سابق صدر کا کہنا ہے کہ گرینڈ نیشنل ڈائیلاگ کا حصہ نہیں بنیں گے اور جب نواز شریف سے رابطہ نہیں رکھنا چاہتے تو ڈائیلاگ کیسا۔

آصف علی زرداری نے کہا کہ نواز شریف کو اقتدار میں 62، 63 کیوں یاد نہیں تھا جس کی وہ آج بات کر رہے ہیں۔

بلاول ہاؤس لاہور میں آصف علی زرداری نے پارٹی رہنماؤں سے ملاقات کی اور موجودہ سیاسی صورتحال اور پارٹی کو مستحکم کرنے سے متعلق مشاورت کی۔

Facebook
Twitter
LinkedIn
Print
Email
WhatsApp

Never miss any important news. Subscribe to our newsletter.

مزید تحاریر

تجزیے و تبصرے