امریکی صدرڈونلڈ ٹرمپ کی جانب سےدائیں بازوکےحامیوں کی طرفداری پرامریکی جنرلوں کا ردعمل سامنے آگیا ۔
میرین جنرل رابرٹ نیلرکا کہنا ہے کہ نسلی منافرت یا انتہا پسندی کی فوج میں کوئی جگہ نہیں ۔
ایڈمرل جان رچرڈسن کا کہنا ہے کہ شارلٹس ویل کےواقعات قبول نہیں،انہیں برداشت نہیں کرناچاہیے، امریکی بحریہ عدم برداشت اورنفرت کےخلاف ہے ۔
جنرل جوزف بولے نسل پرستی اورانتہاپسندی کی مذمت میں اپنےساتھی جوائنٹ چیفس کےساتھ ہوں جبکہ جنرل مارک میللی نے دوٹوک کہا کہ نسل پرستی ہماری اقدارمیں شامل نہیں،1775سےاس کےخلاف کھڑےہیں ۔
امریکی صدرڈونلڈ ٹرمپ نےشارلٹس ویل میں نسل پرست مظاہرین کے خلاف سخت مؤقف اپنانےسےگریزکیاتھا ۔