بیگم نسیم ولی خان اوراسفند یار ولی میں صلح ہوگئی

ماں بیٹے کی ناراضی ختم ہوگئی، عوامی نیشنل پارٹی کی رہنما بیگم نسیم ولی خان کمی اپنے صاحبزادے اسفند یار ولی خان سے صلح ہوگئی۔

اے این پی کے سربراہ اسفند یار ولی اور بیگم نسیم ولی کی ملاقات ہوئی ہے جس کے دوران ماں بیٹے کے درمیان صلح ہوگئی، دونوں نے کھانا بھی ساتھ ہی کھایا۔

اسفند یار ولی خان اور بیگم نسیم ولی میں ملاقات آج چارسدہ کے علاقے ولی باغ میں بیگم نسیم ولی کے گھر پر دوپہر 12 بجے کے قریب ہوئی۔

بیگم نسیم ولی کے گھر آنے والوں میں امیر حیدر خان ہوتی کے ساتھ ان کی والدہ، اسفندیار ولی خان اور ایمل ولی بھی تھے،اسفند یار ولی سمیت دیگر مہمانوں نے دوپہر کا کھانا بھی کھایا۔

اس موقع پر بیگم نسیم ولی کا کہنا ہے کہ انہیں گزشتہ روز امیر حیدر خان ہوتی نے اسفندیار ولی کے آنے کی اطلاع دی تھی۔

Facebook
Twitter
LinkedIn
Print
Email
WhatsApp

Never miss any important news. Subscribe to our newsletter.

آئی بی سی فیس بک پرفالو کریں

تجزیے و تبصرے