این اے 120: امیدواروں کی حتمی فہرست آج جاری ہوگی

لاہور کے حلقہ این اے 120 میں سیاسی سرگرمیوں میں اضافہ ہوگیا اور سیاسی جماعتوں کے عوام رابطہ مہم میں تیزی آ گئی۔ امیدواروں کی حتمی فہرست آج جاری کردی جائے گی ۔

حلقہ این اے 120میں ضمنی انتخابات کے سلسلے میں سیاسی جماعتوں کے امیدواروں اور کارکنوں نے انتخابی دفاتر کھول لیےجبکہ امیدوار آج شام 4 بجے تک کاغذات نامزدگی واپس لےسکتےہیں۔

لاہور کا انتخابی معرکہ 17 ستمبر کو ہوگا، ضمنی الیکشن کے لیے مسلم لیگ ن، تحریک انصاف ،پیپلزپارٹی، جماعت اسلامی اور ملی مسلم لیگ سمیت دیگر جماعتیں متحرک ہوگئیں۔

انتخابی مہم کے آغاز ہی میں حلقہ کے اہم چوراہوں اور سڑکوں پر بینرز اور پوسٹرز آویزاں کر دئیے گئے ہیں۔ تحریک انصاف کی امیدوار یاسمین راشد پہلے ہی ڈور ٹو ڈور مہم چلا رہی ہیں۔

سیاسی جماعتوں کے انتخابی دفاتر کا قیام اور کارنر میٹنگز کا سلسلہ بھی جاری ہے۔ اس طرح ضمنی الیکشن کی تاریخ جیسے جیسے قریب آ رہی ہے حلقہ میں سیاسی سرگرمیاں بھی تیز ہو گئی ہیں۔

سن 2013ء میں اس حلقہ سے نواز شریف نے ڈاکٹر یاسمین راشد کو شکست دی تھی ، این اے 120 حلقہ 95 کے بیشتر علاقوں پر مشتمل تھا لیکن اب اس میں حلقہ 96 کے بہت سے علاقے بھی شامل ہیں۔

واضح رہے کہ الیکشن کمیشن نےاین اے120میں ضمنی انتخابات میں فوج کی تعیناتی کاحکم دےدیا ،الیکشن کمیشن نےوزارت دفاع کوخط لکھ کرفوج تعیناتی کی ہدایت کردی ہے۔

الیکشن کمیشن کا کہنا ہے کہ پاک فوج کےجوان ووٹوں کی گنتی ختم ہونےتک تعینات رہیں گے۔

Facebook
Twitter
LinkedIn
Print
Email
WhatsApp

Never miss any important news. Subscribe to our newsletter.

آئی بی سی فیس بک پرفالو کریں

تجزیے و تبصرے