بھارت میں کشیدہ حالات، دوستی بس سروس آج بھی معطل

بھارت کی ریاست ہریانہ میں کشیدہ حالات کے پیش نظر دوستی بس سروس آج بھی معطل ہے۔

حکام کا کہنا ہے بس سروس بھارت کی درخواست پر معطل کی گئی، سمجھوتہ ایکسپریس سروس معمول کے مطابق جاری ہے۔

سکھوں کے روحانی پیشوا گرو گرمیت سنگھ کی گرفتاری کے بعد ہریانہ میں کشیدہ حالات کے پیش نظر بھارت کی درخواست میں معطل کی گئی دوستی بس سروس آج بھی نہیں چلے گی۔

حکام کے مطابق نئی دلی بس سروس بھارتی درخواست پر 25 اگست کو معطل کی گئی تھی ۔

دوسری جانب ریلوے حکام کا کہنا ہے کہ سمجھوتا ایکسپریس سروس معمول کے مطابق جاری ہے۔

سمجھوتا ایکسپریس لاہور سے 40 مسافروں کو لے کر واہگہ بارڈر روانہ ہوئی جو بھارت کے علاقے اٹاری تک جاتی ہے۔

واضح رہے کہ گرو گرمیت سنگھ کو دو خواتین کو زیادتی کا نشانہ بنانے کے مقدمے میں آج سزا سنائی جائے گی جس کے باعث کشیدگی پائی جاتی ہے۔

Facebook
Twitter
LinkedIn
Print
Email
WhatsApp

Never miss any important news. Subscribe to our newsletter.

مزید تحاریر

تجزیے و تبصرے