وزیراعظم شاہد خاقان عباسی ستمبر کے تیسرے ہفتے میں امریکا جائیں گے۔
ذرائع کے مطابق وزیراعظم شاہدخاقان عباسی ستمبر کے تیسرے ہفتے میں امریکا جائیں گے ،جہاں وہ اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے اجلاس میں شرکت کریں گے۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ وزیر خارجہ خواجہ آصف کے بھی وزیراعظم کے ہمراہ امریکا جانے کا امکان ہے۔
وزیراعظم کے جنرل اسمبلی اجلاس میں شرکت کےموقع پرسائیڈ لائن ملاقاتوں کا بھی امکان ظاہر کیا جارہا ہے۔
واضح رہے کہ امریکی حکومت کی جانب سے پاکستان پر الزامات کے بعد دونوں ممالک کے درمیان تعلقات کشیدہ ہوگئے ہیں، پاکستان نے امریکا کے تمام الزامات کو مسترد کردیا ہے اور وزیرخارجہ خواجہ آصف نے اپنا دورہ امریکا ملتوی کردیا جب کہ امریکی نائب وزیر خارجہ کا دورہ پاکستان بھی التواء کا شکار ہوگیا ہے۔
علاوہ ازیں وزیر اعظم نے وفاقی کابینہ کا اجلاس کل طلب کر لیا ہے۔