سندھ ہائیکورٹ: دستاویزات میں ردوبدل ،سب رجسٹرار کے وارنٹ

سندھ ہائی کورٹ میں جائیداد کی خریدوفروخت کے دستاویزات میں ردوبدل کے خلاف درخواست کی سماعت میں عدالت نے سب رجسٹرار کے وارنٹ گرفتاری جاری کرنے کا حکم دے دیا۔

جائیداد کی خریدوفروخت کے دستاویزات میں ردوبدل کے خلاف درخواست کی سماعت سندھ ہائی کورٹ میں ہوئی۔

عدالتی احکامات کے باوجود سب رجسٹرار صدر ٹاؤن علی احمد زرداریسماعت میں پیش نہ ہوئے، جس پر عدالت نے سخت ناراضی کا اظہار کیا۔

عدالت نے سب رجسٹرار کے وارنٹ گرفتاری جاری کرنے کاحکم دیتے ہوئے کہا کہ علی احمد زرداری کو گرفتار کرکے 3اکتوبر کو عدالت میں پیش کیا جائے۔

Facebook
Twitter
LinkedIn
Print
Email
WhatsApp

Never miss any important news. Subscribe to our newsletter.

مزید تحاریر

تجزیے و تبصرے