بہاول پور اور خیبر ایجنسی میں ٹریفک حادثات ،7افراد جاں بحق

بہاول پور اور خیبر ایجنسی میں ہونے والے ٹریفک حادثات میں 7افراد جاں بحق ہوگئے۔

بہاول پور میں ٹینکر اور وین میں ٹکر ہوگئی، جس کے نتیجے میں وین میں سوار 5 افراد ٹینکر کے نیجے دب کر جاں بحق اور 7 افراد زخمی ہوگئے۔

ریسکیو ذرائع کے مطابق اوچ شریف کے قریب ٹینکر اور وین میں ٹکر ہوگئی، حادثے میں وین میں سوار افراد ٹینکر کے نیجے دب گئے۔

ریسکیو ٹیموں نے آپریشن کرکے 5 افراد کی لاشیں نکال لی، مرنے والوں میں 4خواتین اور ایک بچہ شامل ہے، جبکہ7 افراد کو زخمی حالت میں نکال لیا گیا۔

زخمیوں کو تحصیل ہیڈ کوارٹر اسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔

ادھر خیبرایجنسی میں باراتیوں کی پک اپ الٹ گئی، حادثے میں 2 بچے جاں بحق اور 14 افراد زخمی ہوگئے۔

لیویز فورس کے مطابق سلطان خیل میں باراتی پک اپ تیز رفتاری کے باعث الٹ گئی،جس کے نتیجے میں 2 بچے موقع پر جاں بحق اور 14 افراد زخمی ہوگئے۔

زخمیوں میں بچے اور خواتین بھی شامل ہیں،جنہیں لنڈی کوتل اسپتال منتقل کردیا گیا ہے،تشویشناک حالات کے پیش نظر 8زخمیوں کو پشاور ریفر کردیا گیا ہے۔

Facebook
Twitter
LinkedIn
Print
Email
WhatsApp

Never miss any important news. Subscribe to our newsletter.

مزید تحاریر

تجزیے و تبصرے