نوازشریف کو 19 ستمبرکوطلب کرلیا

اسلام آباد: احتساب عدالت نے سابق وزیراعظم نوازشریف کو 19 ستمبر کو طلب کرلیا ہے.

احتساب عدالت نے سابق وزیراعظم نوازشریف اوران کے صاحبزادوں حسن اورحسین نوازکو فلیگ شپ انویسٹمنٹ ریفرنس میں 19 ستمبر کو طلب کرتے ہوئے نوٹسز جاری کردیے۔

واضح رہے کہ نوازشریف ان دنوں لندن میں ہیں جہاں ان کی اہلیہ کلثوم نوازکینسر کے علاج کے لیے مقیم ہیں۔

Facebook
Twitter
LinkedIn
Print
Email
WhatsApp

Never miss any important news. Subscribe to our newsletter.

مزید تحاریر

تجزیے و تبصرے