پیمرا کاٹی وی چینلز کیلئے ہدایت نامہ جاری،غیر اخلاقی پروگراموں اور رمضان المبارک میں نیلام گھر جیسے پروگراموں کا سختی سے نوٹس۔

bey-hayai

گذشتہ روز پیمرا کی طرف سے ایک پریس ریلیز میں ٹی وی چینلز کے لئے ہدایت نامہ جاری کیا گیا ہے۔ جس میں غیر اخلاقی پروگراموں، گانوں، حد سے تجاوز اشتہارات اور غیر ملکی مواد سے ممانعت اور نشریات کا آغاز قومی ترانے سے کرنے کی ہدایت کی گئی ہے۔

مکمل پریس ریلیز کا متن درج ذیل ہے:

پیمرانے سینٹ کمیٹی برائے اطلاعات نشریات ورثہ کے جاری ہدایت نامہ مورخہ 3جولائی 2015ء کے پیش نظر تمام پرائیویٹ ٹی وی چینلز کو ہدایت نامہ جاری کیا ہے جس میں غیر اخلاقی پروگراموں ، گانوں اور مقررہ حدسے زائد اشتہارت وغیر ملکی مواد کوروکنے کیلئے احکامات صادر کئے گئے ہیں ۔

پیمرا متعدد عوامی شکایات کے پیش نظر تمام ٹی وی چینلز کو رمضان المبارک کے مقدس مہینے میں نیلام گھر طرز کے پروگرام نشر کرنے اور مقدس مہینے کے تقدس کو پامال کرنے کا بھی سختی سے نوٹس لیتے ہوئے ایسے تمام پروگراموں کو مستقبل میں نہ نشر کرنے کے بھی ہدایت کی ہے ۔

اتھارٹی کے جاری کردہ ہدایت کے مطابق مندرجہ ذیل طرز کے پروگرام نشر کرنے کی سختی سے ممانعت ہوگی ۔
1- 10 فی صد سے زائد غیر ملکی پروگراموں کا نشر کرنا ۔
2- 12منٹ فی گھنٹے سے زائد اشتہارات۔
3- ماہ رمضان میں نیلام گھر طرز کے پروگرام ۔
4- نیوزبلیٹن میں تفریح کی آڑ میں غیر اخلاقی غیر ملکی گانوں کے کلپس ۔
5- پروگراموں یا اشتہارات میں غیر اخلاقی مواد ۔
6- جرائم کے پروگراموں کی منظر کشی جو کہ جرم کی تشہیر کا باعث ہو وغیرہ۔

علاوہ ازیں اتھارٹی نے تمام ٹی وی چینلز کو ہدایت کی ہے کہ وہ دروزانہ اپنی نشریات کا آغاز قومی ترانہ سے کریں جیسا کہ ہمارے پڑوسی ممالک میں بھی روایت ہے تاکہ افراد میں قومی جذبے کو اجاگر کیا جاسکے ۔ بالخصوص بچوں سے متعلق صحتمندانہ پروگرام اور کارٹون وغیرہ نشر کرنے کی طرف بھی توجہ مبذول کرائی گئی ہے ۔

پیمرا کے مطابق پاکستانی ٹی وی چینلز میں بچوں کے پروگراموں کی طرف انتہائی کم توجہ ہے اور پاکستانی بچے صرف دو (2) غیر ملکی چینلز پر انحصار کئے ہوتے ہیں جس میں مزید بہتری کی ضرورت ہے

Facebook
Twitter
LinkedIn
Print
Email
WhatsApp

Never miss any important news. Subscribe to our newsletter.

مزید تحاریر

تجزیے و تبصرے