باجوڑ ایجنسی میں دھماکا، پولیٹیکل تحصیلدار سمیت 5 افراد شہید

باجوڑ ایجنسی: تحصیل لوئی ماموند کے علاقے تنگی گڑیگال میں سڑک کنارے ہونے والے ریموٹ کنٹرول بم دھماکے میں پولیٹیکل تحصیلدار فواد علی سمیت 5 افراد شہید جب کہ متعدد لیویز اہلکار زخمی ہوگئے۔

میڈیا کے مطابق باجوڑایجنسی میں تحصیل لوئی ماموند کے علاقے تنگی گڑیگال میں سڑک کے کنارے ریموٹ کنٹرول بم دھماکے میں 5 افراد شہید ہوگئے ہیں۔

پولیٹیکل انتظامیہ کے مطابق ریموٹ کنٹرول دھماکے میں لیویز کو نشانہ بنایا گیا جس میں پولیٹکل تحصیلدار ماموند فواد علی سمیت 5 افراد کے جاں بحق ہونے کی تصدیق ہوئی ہے جب کہ لیویز کے متعدد اہلکاروں کے زخمی ہونے کی بھی اطلاعات ہیں تاہم ابھی تک یہ معلوم نہیں ہوا کہ جاں بحق ہونے والوں میں لیویز اہلکار شامل ہیں یا نہیں۔

واقعے کی اطلاع ملتے ہیں سیکورٹی فورسز کی بھاری نفری جائے وقوعہ پہنچ گئی اور علاقے کو گھیرے میں لے کر سرچ آپریشن شروع کردیا ہے۔

Facebook
Twitter
LinkedIn
Print
Email
WhatsApp

Never miss any important news. Subscribe to our newsletter.

مزید تحاریر

تجزیے و تبصرے