نواز شریف کی نااہلی کےخلاف ایک اور درخواست دائر

لاہور: سابق وزیراعظم نواز شریف کے پاناما کیس میں نااہلی کے فیصلے کے خلاف سپریم کورٹ میں ایک اور درخواست دائر کردی گئی ہے۔
آئی بی سی کے مطابق سپریم کورٹ کی جانب سے نواز شریف کے پاناما کیس میں نااہلی کے فیصلے کے خلاف سہریم کورٹ لاہور رجسٹری میں درخواست دائر کردی گئی، درخواست ماہر قانون اے کے ڈوگر کی جانب سے دائر کی گئی ہے، درخواست میں نواز شریف، عمران خان، حسن نواز، حسین نواز، اسحاق ڈار اور نیب کوفریق بنایا گیا ہے۔

درخواستگزار اے کے ڈوگر نےموقف اختیار کیا ہے کہ نواز شریف کو آرٹیکل 183(3) کے تحت اپیل کا حق نہیں دیا گیا ، آرٹیکل 183(3) اسلامی قوانین کے متصادم ہے، نواز شریف کو اپیل کا حق ملنا چاہئے ، کیونکہ اپیل کا حق ہر شخص کا قانونی اور آئینی حق ہے۔
واضح رہے کہ جولائی میں سپریم کورٹ کے جج جسٹس آصف سعید کھوسہ کی سربراہی میں جسٹس گلزار، جسٹس اعجاز افضل، جسٹس شیخ عظمت سعید اور جسٹس اعجازالحسن نے پاناما کیس کا تاریخی فیصلہ سناتے ہوئے نواز شریف کو نااہل قرار دے دیا تھا۔

Facebook
Twitter
LinkedIn
Print
Email
WhatsApp

Never miss any important news. Subscribe to our newsletter.

مزید تحاریر

آئی بی سی فیس بک پرفالو کریں

تجزیے و تبصرے