پرویز مشرف شیر ہیں تو بے نظیر کی طرح وطن واپس آئیں، خورشید شاہ

سکھر: قومی اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر خورشید شاہ کا کہناہے کہ پرویز مشرف کمر درد کا بہانہ بنا کر بھاگ گئے اور دبئی جاکر ڈانس کرتے ہیں اگر وہ آصف زرداری کی طرح جیل کاٹیں تو پتہ چل جائے گا کہ کون شیر اورکون بکری ہے۔
سکھر میں تقریب سے خطاب کرتے ہوئے پارلیمنٹ میں قائد حزب اختلاف خورشید شاہ کا کہنا تھا کہ ملک کے حالات ابتر ہیں اور اداروں کا ٹکراؤ بھی جاری ہے لیکن ہماری کوشش ہے کہ کسی ادارے کا پارلیمنٹ سے ٹکراؤ نہ ہو پارلیمنٹ کو کمزور کرنے والا پاکستان کے ساتھ سنجیدہ نہیں ہوسکتا۔

خورشید شاہ کا کہنا تھا کہ سابق صدر پرویز مشرف کو آڑے ہاتھوں لیتے ہوئے کہا کہ پرویز مشرف 10 سال تک خاموش تھے، اب تیس مار خان بن گئے ہیں اور بیرون ملک بیٹھ کر بیانات دے رہے ہیں، جب انہیں عدالت کا سامنا کرنا پڑا تو کمر درد کا بہانہ بنا کر بھاگ گئے تھے اور دبئی جاکر ڈسکو ڈانس کرتے رہے۔
خورشید شاہ نے کہا کہ جن کو جیل اور موت کا ڈر ہے وہ قوم اور عوام کی بات نہیں کرتے، ہم بیرون ملک نہیں بھاگتے اور نا ہی ہم ڈرتے ہیں، اگر پرویز مشرف اتنے ہی شیر ہیں تو پاکستان میں رہ کر ہماری طرح حالات کا مقابلہ کریں، بے نظیر کی طرح ملک واپس آئیں، بھٹو کی طرح سیاست کریں اور آصف زرداری کی طرح جیل کاٹیں تو پتا چل جائے گا کہ کون شیر اور کون بکری ہے۔

Facebook
Twitter
LinkedIn
Print
Email
WhatsApp

Never miss any important news. Subscribe to our newsletter.

مزید تحاریر

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

تجزیے و تبصرے