ختم نبوت ﷺ سے متعلق شق نہیں نکالی ،زاہد حامد

وفاقی حکومت نے الیکشن ایکٹ 2017ء میں ختم نبوتﷺ پر ایمان کا خانہ ختم کرنے کا الزام مسترد کردیا ۔
وفاقی وزیر قانون زاہد حامد نے انوشے رحمن کے ہمراہ پریس کانفرنس کے دوران کہا کہ ختم نبوتﷺ سے متعلق شق نہیں نکالی ،توبہ استغفار ایسا کرنے کا سوچ بھی نہیں سکتے ہیں۔
انہوں نے مزید کہا کہ قومی اسمبلی نے الیکشن کے بارے میں 40 سال بعد نیا قانون پاس کیا ہے ،الیکشن ایکٹ 2017ء موجود ہ حکومت نے متعارف کرایا ،الیکشن سے متعلق 8 قوانین کو یکجا کرکے اصلاحات کی گئیں۔
انوشے رحمٰن نے کہا کہ اراکین پارلیمنٹ سمجھدار ہیں، وہ جانتے ہیں کہ وہ چابیوں پر نہیں چلیں گے، جب ہر کمیٹی سے بل منظور ہوگیا تو اعتزاز احسن کے کان میں کس نے پھونک ماردی ،پی ٹی آئی پر افسوس کرنا چھوڑ دیا ہے۔

Facebook
Twitter
LinkedIn
Print
Email
WhatsApp

Never miss any important news. Subscribe to our newsletter.

مزید تحاریر

تجزیے و تبصرے