چین کی ایران کے جوہری معاہدے پر امریکا کے بیان کی مذمت

بیجنگ: چین نے ایران کے جوہری معاہدے پر امریکا کے بیان کی مذمت کرتے ہوئے کہا کہ امید ہے کہ یہ معاہدہ برقرار رہے گا۔
چین نے ایران کےجوہری معاہدے کےبارے میں امریکی صدر ڈانلڈ ٹرمپ کے بیان پراپنے ردعمل میں کہا کہ امید ہے کہ ایران کا جوہری معاہدہ جاری رہے گا اورامن کو برقرار رکھنےمیں اہم کردار اداکرے گا ۔ چینی وزارت خارجہ کی ترجمان نے کہا کہ چین امریکا کے اس بیان کی مذمت کرتا ہے جس میں کہا گیا کہ ممکن ہے کہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ آئندہ ہفتے اس معاہدے کو ختم کر دیں۔
چینی وزارت خارجہ کی ترجمان نےامریکا پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ اس معاہدے پر امریکا،برطانیہ،فرانس، جرمنی، روس، چین، یورپی یونین اور ایران کی طرف سے دستخط کیے گئے ہیں جب کہ معاہدے کو امریکا بیک جنبش قلم مسترد نہیں کرسکتا۔

Facebook
Twitter
LinkedIn
Print
Email
WhatsApp

Never miss any important news. Subscribe to our newsletter.

مزید تحاریر

تجزیے و تبصرے