سابق وزیراعظم نواز شریف کی وطن واپسی کا شیڈول اچانک تبدیل، عمرہ کیلیے سعودی عرب روانہ

لندن: سابق وزیراعظم نواز شریف کی وطن واپسی کا شیڈول اچانک تبدیل ہو گیا جب کہ وہ لندن سے عمرہ کی ادائیگی کیلیے سعودی عرب روانہ ہوگئے۔
پارٹی ذرائع کے مطابق نواز شریف کی وطن واپسی کے شیڈول میں اچانک تبدیلی آگئی تاہم اب وہ لندن سے عمرہ کی ادائیگی کیلیے سعودی عرب روانہ ہوگئے ہیں۔ سابق وزیراعظم سعودی عرب میں 2 روز قیام کریں گے اور اسی دوران اپنی والدہ سے ملاقات بھی کریں گے۔
پارٹی ذرائع نے بتایا کہ نواز شریف لندن سے پاکستان آنے کے بجائے سعودی عرب جائیں گے اور پھر پاکستان پہنچیں گے۔ قبل ازیں سابق وزیراعظم کی سعودی حکام سے ملاقاتوں کی کوششیں جاری تھیں تاہم ان کی جدہ میں اہم ملاقاتیں بھی متوقع ہیں۔
واضح رہے کہ نواز شریف نے آج لاہور واپسی آنا تھا جہاں لیگی کارکنان نے ان کا استقبال کرنا تھا۔

Facebook
Twitter
LinkedIn
Print
Email
WhatsApp

Never miss any important news. Subscribe to our newsletter.

مزید تحاریر

تجزیے و تبصرے