بجلی بحران کاخاتمہ تاریخی کارنامہ ہے، شہباز شریف

پنجاب کےوزیراعلیٰ محمد شہبازشریف کاکہناہےکہ وسائل کو قومی امانت سمجھ کر پائی پائی دیانتداری اور شفافیت کے ساتھ استعمال کی،بجلی کےبحران کاخاتمہ تاریخی کارنامہ ہے،جسےقوم ہمیشہ یاد رکھےگی۔
لاہورسےجاری بیان میں وزیراعلیٰ پنجاب نےکہاکہ 1ہزار320میگاواٹ ساہیوال کول پاورپلانٹ 22ماہ کی ریکارڈ مدت میں مکمل کیاگیا ،بجلی منصوبوں کی تیزرفتار تکمیل کےعالمی ریکارڈ بن رہےہیں۔
انہوں نے کہا کہ عوامی خدمت کے نئے وژن کےساتھ 2018ء کے انتخابات میں بھی کامیابی حاصل کریں گے۔
شہبازشریف کاکہنا تھاکہ ایک جانب وسائل لوٹنےوالےسابق حکمران ہیںتو دوسری طرف دھرنوں کی آڑ میں معیشت کےساتھ گھناؤنا کھیل کھیلنے والےہیں، جب اقتدار سنبھالا تو توانائی کا مسئلہ گھمبیر صورت اختیار کرچکا تھا،غربت،افلاس ،بےروز گاری اوربجلی کےاندھیرےسابق حکمرانوں کےتحفےہیں۔

Facebook
Twitter
LinkedIn
Print
Email
WhatsApp

Never miss any important news. Subscribe to our newsletter.

آئی بی سی فیس بک پرفالو کریں

تجزیے و تبصرے