پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے سربراہ عمران خان کا میاںوالی میں جلسے سے خطاب کے دوران کہنا تھا کہ شہباز شریف نے پنجاب کی پولیس کو ڈاکیہ بنا دیا۔
میاں والے کے لوگوں کو مخاطب کرتے ہوئے انھوں نے بتایا کہ جب میں نے تحریک شروع کی تو سب مذاق اڑاتے تھے لیکن صرف میاں والی کے بچے اور نوجوانوں نے ساتھ دیا تھا۔
پی ٹی آئی چیئرمین کا کہنا تھا کہ آج جب میں ادھر کھڑا ہوں تو آج تحریک انصاف ملک کی سب سے بڑی جماعت ہے جس کی وجہ میانوالی کے نوجوان ہیں۔
ان کا کہنا تھا کہ آج پختونخواہ کی پولیس پورے ملک سے بہتر ہے، جس کی وجہ سے پختونخوا میں جرائم کی شرح 70 فیصد تک کم ہوگئی ہے۔
عمران خان کا کہنا تھا کہ اگر ہمیں ہنجاب میں موقع ملا تو اس سے بھی بہتر پولیس بنا کر دکھاوں گا۔
شہباز شریف پر تنقید کرتے ہوئے عمران خان کا کہنا تھا شہباز شریف نے جب پختون خوا کی پولیس کو دیکھ کر اپنی پولیس میں تبدیلی کرتے ہوئے ان کی وردیاں بدل دیں اور ان کو ڈاکیہ بنا دیا