بھارت میں استاد نے 70 روپے کے لیے کلاس میں 2 لڑکیوں کو برہنہ کردیا

نئی دہلی: بھارتی ریاست مدھیہ پردیش میں اسکول ٹیچر نے پیسے چوری کرنے کے مبینہ الزام پر 2 لڑکیوں کو برہنہ کردیا۔

بھارتی میڈیا کے مطابق یہ واقعہ ریاست مدھیہ پردیش کے ضلع ڈاموہ کے ایک اسکول میں پیش آیا جہاں تلاشی لینے کے بہانے ٹیچر نے بھری میں کلاس میں 2 لڑکیوں کو برہنہ کردیا۔

دسویں کلاس میں زیرِتعلیم متاثرہ لڑکی نے میڈیا کو بتایا کہ کلاس میں ایک طالبعلم کے 70 روپے گم ُ ہوگئے جس کی تلاش کے لیے ٹیچر نے اس کے بیگ کی چیکنگ کی لیکن پیسے برآمد نہیں ہوئے جس پر ٹیچر نے اسے چوری قبول کرنے پرمجبور کیا تاہم اس نے انکار کردیا جس پر اُستانی نے تلاشی لینے کے بہانے اسے اور اس کی دوست کو سب کے سامنے برہنہ کردیا اور یونیفارم اترواکر تلاشی لی۔

میڈیا پر خبریں نشر ہونے پر ڈسٹرکٹ ایجوکیشن آفیسر نے واقعہ کا نوٹس لیتے ہوئے مذکورہ اسکول کے پرنسپل کو شوکاز نوٹس جاری کرتے ہوئے رپورٹ طلب کرلی ہے جب کہ ذمہ داروں کے خلاف سخت قانونی کارروائی کرنے کا اعلان کیا ہے۔

Facebook
Twitter
LinkedIn
Print
Email
WhatsApp

Never miss any important news. Subscribe to our newsletter.

آئی بی سی فیس بک پرفالو کریں

تجزیے و تبصرے