ٹرمپ کا جاپانی بادشاہ کو سجدہ تعظیمی سے گریز

ٹوکیو: امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے تنقید کے ڈر سے جاپانی بادشاہ اکی ہیٹو کو سجدہ تعظیمی سے گریز کیا۔

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ اپنے 12 روزہ دورہ ایشیا کے آغاز پر جاپان پہنچے جہاں انہوں نے دارالحکومت ٹوکیومیں جاپان کے بادشاہ اکی ہیٹو اور ان کی اہلیہ امرپیس می چیکو سے ملاقات کی.

شاہی محل پہنچنے پر ڈونلڈ ٹرمپ نے 83 سالہ جاپانی بادشاہ اکی ہیٹو سے گرمجوشی سے ہاتھ ملایا لیکن تعظیمی طور پر جھکنے سے گریز کیا۔

2009 میں اس وقت کے امریکی صدر بارک اوباما جاپانی بادشاہ سے ملاقات میں تعظیم کے طور پر ان کے سامنے جھکے تھے، جس پر امریکا میں مختلف حلقوں نے انہیں شدید تنقید کا نشانہ بنایا تھا۔

اوباما سے سرزد غلطی سے سبق سیکھتے ہوئے صدر ٹرمپ نے جاپانی بادشاہ سے گرمجوشی سے ہاتھ ملانے پر ہی اکتفا کیا۔

جاپانی بادشاہ سے ملاقات ختم ہونے کے بعد امریکی صدر نے دوبارہ گرمجوشی سے ان سے مصافحہ کرتے ہوئے کہا کہ مجھے یقین ہے کہ ہم دوبارہ ملاقات کریں گے۔

واضح رہے کہ 2011 میں امریکی وزیرخارجہ ہیلری کلنٹن نے جاپان میں قدرتی آفات کے بعد وہاں کا دورہ کیا تھا۔

جاپانی ملکہ سے شاہی محل میں ملاقات میں ہیلری کلنٹن نے جاپانی ملکہ کو روایتی بوسہ دیا تھا لیکن سجدہ تعظیمی سے گریزکیا تھا۔

Facebook
Twitter
LinkedIn
Print
Email
WhatsApp

Never miss any important news. Subscribe to our newsletter.

مزید تحاریر

تجزیے و تبصرے