امریکا اور چین کے درمیان 250 ارب ڈالر کے تجارتی معاہدے

بیجنگ: امریکا اور چین کے مابین 250 ارب ڈالر سے زائد مالیت کے تجارتی معاہدے طے پاگئے۔

بین الاقوامی میڈیا رپورٹس کے مطابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے دورہ چین کے موقع پر بیجنگ میں دونوں ممالک کی بڑی کمپنیوں کے درمیان 250 ارب ڈالرسے زائد مالیت کے معاہدوں پر دستخط ہوئے اور اس تقریب میں ڈونلڈٹرمپ اور ژی جن پنگ بھی موجود تھے۔

معاہدوںکے مطابق چینی کمپنیاں امریکا سے 300 بوئنگ طیاروں کی خریداری سمیت انفرانسٹرکچر،ٹیلی کمیونی کیشن اور دیگر شعبوں میں سرمایہ کاری کریں گی جب کہ امریکی کمپنیاں چین سے کاروں کے پرزے سمیت دیگر شعبوں میں خریداری کریں گی۔موبائل فون بنانے والی چینی کمپنیوں اوپو اور ویوو کا امریکی ٹیلی کام موبائل کمپنی قوالکوم سے مصنوعات کی خریداری کا بھی معاہدہ ہوا ہے۔

چین نے امریکا کو اپنی تجارتی منڈیوں میں رسائی دینے کی یقین دہانی کراتے ہوئے امریکی کمپنیوں کو ’ون بیلٹ ون روڈ‘ پروگرام کے منصوبوں میں حصہ لینے کی پیشکش کی جس پر امریکی صدر نے خوشی کا اظہار کیا۔ اس موقع پر امریکی صدر کا کہنا تھا کہ روس اور چین کے تعاون سے شمالی کوریا کے مسئلے کو تیزی اور آسانی سے حل کیا جاسکتا ہے۔

Facebook
Twitter
LinkedIn
Print
Email
WhatsApp

Never miss any important news. Subscribe to our newsletter.

آئی بی سی فیس بک پرفالو کریں

تجزیے و تبصرے