اسلام آباد ریڈ زون میں واقع تمام وفاقی ادارے آج ورک فرام ہوم کریں گے

اسلام آباد ریڈ زون میں واقع تمام وزارتیں، ڈویژنز اور وفاقی ادارے آج ورک فرام ہوم کریں گے۔

کابینہ ڈویژن کے نوٹیفکیشن کے مطابق تمام افسران اور عملے کو شہر میں موجود اور تیار رہنے کی ہدایت کی گئی ہے۔

وفاقی آئینی عدالت میں آج عدالتی کام معطل رہےگا، وفاقی آئینی عدالت کے اعلامیے کے مطابق ریڈ زون کی بندش کے باعث اسلام آباد میں سماعتیں نہیں ہوں گی، چیف جسٹس وفاقی آئینی عدالت کی ہدایت پر ایک روزہ عدالتی تعطیل ہوگی۔

وفاقی آئینی عدالت کی 21 اپریل کی کاز لسٹ منسوخ کر دی گئی، عدالتی عملہ گھروں سے کام جاری رکھے گا، عدالتی افسران اپنی تعیناتیوں پر موجود رہیں گے، برانچ رجسٹریاں عدالتی و انتظامی امور کے لیے کھلی رہیں گی۔

اسلام آباد ہائیکورٹ 21 اپریل کو بند رکھنےکا فیصلہ کیا گیا ہے، رجسٹرار اسلام آباد ہائیکورٹ کے مطابق ریڈزون کی بندش کی وجہ سے ہائی کورٹ بند رکھنےکا فیصلہ کیاگیا۔

Facebook
Twitter
LinkedIn
Print
Email
WhatsApp

Never miss any important news. Subscribe to our newsletter.

آئی بی سی فیس بک پرفالو کریں

تجزیے و تبصرے