فاروق ستار رابطہ کمیٹی سے ناراض، کچھ دیر میں اہم پریس کانفرنس کریں گے

کراچی: ایم کیو ایم پاکستان کے سربراہ فاروق ستار رابطہ کمیٹی سے ناراض ہوگئے اور اس حوالے سے وہ کچھ دیر میں اہم پریس کانفرنس کریں گے۔

آئی بی سی کے مطابق متحدہ قومی موومنٹ پاکستان کے رہنماؤں نے کچھ دیر قبل اہم اجلاس میں طویل مشارت کی جس میں گزشتہ روز پاک سرزمین پارٹی سے اتحاد کے حوالے سے تفصیلی بات چیت کی گئی مگر حیران کن طور پر اجلاس میں فاروق ستار شریک نہ ہوئے۔

ذرائع کے مطابق فاروق ستار رابطہ کمیٹی سے ناراض ہونے کی وجہ سے اجلاس میں شریک نہیں ہوئے اور اس حوالے سے وہ اب سے کچھ دیر بعد اہم ترین پریس کانفرنس کریں گے جس میں وہ نہ صرف اپنے تحفظات کا اظہار کریں گے بلکہ اہم اعلانات بھی کریں گے۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ فاروق ستار نے غیر رسمی بات کرتے ہوئے کہا کہ مجھے ڈرامے بازی نہیں آتی، اب جس کو ایم کیو ایم چلانی ہے چلالے۔

دوسری جانب رابطہ کمیٹی کے ارکان کامران ٹیسوری، وسیم اختر اور نسرین جلیل فاروق ستار کو منانے ان کے گھر پہنچے مگر انہوں نے رابطہ کمیٹی کے ارکان سے ملنے سے انکار کردیا تاہم بعد میں ملاقات کی ہامی بھرلی جو اس وقت جاری ہے جس میں ایم کیو ایم کے وفد کی جانب سے فاروق ستار کو منانے کی کوشش کی جاری ہے۔

Facebook
Twitter
LinkedIn
Print
Email
WhatsApp

Never miss any important news. Subscribe to our newsletter.

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

تجزیے و تبصرے