پاکستان اسٹیل کے ملازمین 5 ماہ کی تنخواہوں کے منتظر

پاکستان اسٹیل کے 12 ہزار ملازمین 5 ماہ کی تنخواہوں کے منتظر ہیں۔ ملازمین نے وزیر اعظم پاکستان سے فوری طور پر 2ماہ کی تنخواہوں کی منظوری کی اپیل کردی ۔

لیبر یونین کے جنرل سیکریٹری ظفر خان کے مطابق خصوصی طور پر دو ماہ کی تنخواہ کی منظوری اب وزیر اعظم کے دستخط کی منتظر ہے۔

ظفر خان نے بتایا کہ تنخواہیں نہ ملنے پر ملازمین سراپا احتجاج ہیں ، ملازمین کے گھروں میں فاقوں کی نوبت آگئی ہے۔

انہوں نے کہا کہ حکومت ہوش کے ناخون لے اور مزدوروں کو ان کے حق سے محروم نہ کیا جائے۔

پاکستان اسٹیل ملازمین نے وزیر اعظم پاکستان سے فوری طور پر تنخواہوں کی منظوری کی اپیل کی ہے۔

Facebook
Twitter
LinkedIn
Print
Email
WhatsApp

Never miss any important news. Subscribe to our newsletter.

آئی بی سی فیس بک پرفالو کریں

تجزیے و تبصرے