امریکی وزیر دفاع دسمبر میں پاکستان آئیں گے

امریکا کے وزیر دفاع جیمز میٹس آئندہ ماہ کے شروع میں پاکستان کا دورہ کریں گے۔
امریکی سفارتی ذرائع کے مطابق جیمز میٹس کی 3دسمبر کو اسلام آباد آمد متوقع ہے۔ جنرل ریٹائرڈ جیمز میٹس افغانستان میں امریکی فوج کے کمانڈر رہے ہیں۔
جیمز میٹس کی پاکستان میں سیاسی اور عسکری قیادت سے ملاقاتیں متوقع ہیں ، امریکی وزیر دفاع دورے کے ابتدائی مرحلے میں مصر اور کویت جائیں گے۔
ذرائع سے ملنے والی تفصیلات کے مطابق بھارت، امریکا قریبی اسٹرٹیجک تعلقات کے تناظر میں جیمز میٹس کے دورئہ پاکستان کے دوران دونوں طرف سے افغانستان کے حوالے سے دوٹوک گفتگو ہوگی۔
امریکی وزیر دفاع امریکی سینیٹ کی کمیٹی کے سامنے یہ بیان دے چکے ہیں کہ وہ ایک مرتبہ پھر پاکستان سے افغانستان اور انسداد دہشت گردی کے امور میں امریکی مطالبات کی تعمیل کرے۔
ذرائع کے مطابق ’’ڈو مور‘‘ کی امریکی پالیسی کے بارے میں پاکستانی قیادت نے امریکا کی جانب سے خطے میں قائدانہ کردار دیئے جانے پراپنی تشویش کا اظہار کیا ہے اور واضح کیا ہے کہ وہ اپنے علاقوں میں دہشت گردی کے خاتمے کے اہداف حاصل کرچکا ہے لیکن امریکی صدر ٹرمپ یہ الزام لگاچکے ہیں کہ دہشت گردوں نے پاکستان میں محفوظ پناہ گاہیں بنا رکھی ہیں جنہیں پاکستان کو ختم کرنا چاہئے۔
ابھی تک یہ واضح نہیں ہے کہ امریکی وزیر دفاع دورئہ پاکستان مکمل کرکے بھارت بھی جائیں گے؟ تاہم بعض ذرائع امریکی وزیر دفاع کے کابل اور نئی دہلی سے رابطوں اور دورے کا امکان ظاہر کررہے ہیں۔

Facebook
Twitter
LinkedIn
Print
Email
WhatsApp

Never miss any important news. Subscribe to our newsletter.

مزید تحاریر

آئی بی سی فیس بک پرفالو کریں

تجزیے و تبصرے