افغانستان میں خودکش حملے میں 8 پولیس اہلکاروں سمیت 18 افراد ہلاک

کابل: افغان دارالحکومت میں سیاسی تقریب کے دوران خود کش حملے میں 8 پولیس اہلکاروں سمیت 18 افراد ہلاک جب کہ درجنوں زخمی ہوگئے ہیں۔
غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق افغانستان کے دارالحکومت کابل میں واقع ایک ہوٹل میں ہونے والی سیاسی تقریب میں خود کش حملے میں 18 افراد ہلاک ہوگئے ہیں۔ کابل حکام نے واقعے کی تصدیق کرتے ہوئے بتایا ہے کہ کابل کے ڈسٹرکٹ 4 میں لب جار اسکوائر کے قریب واقع ریسٹورنٹ میں سیاسی تقریب جاری تھی کہ خودکش بمبار نے اندر داخل ہونے کی کوشش کی تاہم سیکیورٹی پر مامور اہلکاروں نے حملہ آور کو روک لیا جس پر خودکش بمبار نے خود کو دھماکا خیز مواد سے اڑا لیا۔
دھماکے کی شدت اس قدر شدید تھی کہ تقریب میں آئے مہمانوں کی گاڑیاں تباہ ہوگئیں اور قریبی عمارتوں کے شیشے ٹوٹ گئے، جب کہ مذکورہ ریسٹورنٹ کو بھی شدید نقصان پہنچا۔ دھماکے میں 8 پولیس اہلکار اور 10 عام شہری موقع پر ہی ہلاک ہوگئے جب کہ 20 سے زائد افراد شدید زخمی بھی ہوئے۔

دھماکے کی اطلاع ملتے ہی سیکیورٹی فورسز کی بھاری نفری جائے وقوعہ پر پہنچ گئی اور علاقے کو گھیرے میں لے کر سرچ آپریشن شروع کردیا گیا جب کہ لاشوں اور زخمیوں کو اسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔

Facebook
Twitter
LinkedIn
Print
Email
WhatsApp

Never miss any important news. Subscribe to our newsletter.

مزید تحاریر

تجزیے و تبصرے