وزیر خزانہ کے استعفیٰ پر ابہام جلد دور ہوجائے گا، رانا ثناءاللہ

وزیر قانون پنجاب رانا ثنا اللہ نے کہا ہے کہ وفاقی وزیر خزانہ کے استعفے پر ابہام ایک دو روز میں دور ہوجائے گا،راجا ظفر الحق کی رپورٹ پبلک کررہے ہیں۔

فیصل آباد میں میڈیا سے گفتگو میں رانا ثنا اللہ نے کہا کہ اسلام آباد دھرنا ناموس رسالت صلی اللہ علیہ وسلم کے لئے ہے،مسئلہ حل کرنے کی کوشش ہورہی ہے ۔

ان کا مزید کہناتھاکہ راجا ظفر الحق کی رپورٹ پبلک کرنے کے ساتھ دھرنا کمیٹی کے ارکان سے بھی شیئر کررہے ہیں ۔

صوبائی وزیر قانون کا یہ بھی کہناتھاکہ دھرناسیاست کی برائی کے موجد عمران خان ہیں،اسلام آباد دھرنےکے پرامن کے لئے کوشش کررہے ہیں۔

رانا ثنا اللہ نے کہا کہ نامعلوم قوتیں ارکان اسمبلی کوکال کرتی ہیں،انھیں معلوم ہے ہم انھیں جانتے ہیں۔

Facebook
Twitter
LinkedIn
Print
Email
WhatsApp

Never miss any important news. Subscribe to our newsletter.

آئی بی سی فیس بک پرفالو کریں

تجزیے و تبصرے