سکھر میں کوئلے سے بھرا ٹرک وین پر الٹنے سے 18 افراد جاں بحق

سکھر: نیشنل ہائی وے پر کوئلے سے بھرا ٹرک وین پر الٹ گیا جس کے نتیجے میں 18 افراد جاں بحق اور 6 زخمی ہوگئے۔

آئی بی سی کے مطابق ٹھیری بائی پاس کے قریب نیشنل ہائی وے پر کوئلے سے بھرا ٹرک وین پر الٹ گیا جس کے نتیجے میں 18 افراد جاں بحق اور 6 زخمی ہوگئے۔موٹروے پولیس اور ریکسیو اداروں نے جائے حادثہ پر پہنچ کر امدادی کارروائیاں کرتے ہوئے ٹرک کے نیچے دبے لوگوں کو نکالا۔

لاشوں اور زخمیوں کو خیر پور کے سول اسپتال منتقل کردیا گیا ہے جہاں 2 افراد کی حالت تشویش ناک بتائی جاتی ہے، جس کی وجہ سے ہلاکتوں میں اضافے کا خدشہ ہے۔

جاں بحق ہونے والے افراد میں خواتین اور بچے بھی شامل ہیں۔ حکام کے مطابق مسافر وین خیرپور سے سکھر جارہی تھی کہ دھند کی وجہ سے حادثہ پیش آگیا۔ وین میں سوار تمام مسافر محنت کش تھے اور مزدوری کے لیے کام پر جارہے تھے۔

Facebook
Twitter
LinkedIn
Print
Email
WhatsApp

Never miss any important news. Subscribe to our newsletter.

مزید تحاریر

آئی بی سی فیس بک پرفالو کریں

تجزیے و تبصرے