نائیجیریا میں خودکش حملہ،50افراد ہلاک

نائیجیریا کے شمال مشرق میں خود کش بم دھماکے میں کم ازکم 50افراد ہلاک اور درجنوں زخمی ہوگئے۔

پولیس ترجمان کے مطابق خودکش دھماکا شمال مشرقی ریاست آداماواکے علاقے موبی کی ایک مسجد میں کیا گیا، جس کے نتیجے میں کم از کم 50افراد ہلاک اور درجنوں زخمی ہوگئے۔

ترجمان نے حملے میں بوکو حرام کے ملوث ہونے کا اشارہ دیا ہے۔

واضح رہے کہ رواں سال ستمبر میں نائیجیریا کی ریاست بورنو میں ایک ر دہشت گرد حملے میں 18افراد ہلاک ہوئے تھے۔

بوکو حرام نے 2009ء سے علیحدہ ریاست کے قیام کے لئے مسلح بغاوت شروع کی ہوئی ہے، جس کے دوران 20ہزار سے زائد افراد ہلاک جبکہ 20لاکھ سے زائد گھر بار چھوڑنے پر مجبور ہوگئے ہیں۔

Facebook
Twitter
LinkedIn
Print
Email
WhatsApp

Never miss any important news. Subscribe to our newsletter.

مزید تحاریر

تجزیے و تبصرے