شادی کی کوئی جلدی نہیں، بلاول

چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو کا کہنا ہے کہ انہیں شادی کی کوئی جلدی نہیں، یہ دن بھی آئے گا، جلدی کیا ہے، ابھی اور انتظار کریں۔
چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو لاہور آئے تو سیاسی سرگرمیوں کے ساتھ ساتھ، رہنماؤں اور کارکنوں کی خوشیوں میں بھی خصوصی شرکت کی۔
شادی کی ایک تقریب میں بلاول بھٹو سے جب غیر رسمی انداز میں ان کی شادی کی بات ہوئی تو جواب میں وہ پہلے مسکرا ئے اور پھر کہا کہ ’ارے بھئی ابھی تو 29 سال کا ہوں، یہ دن بھی آئے گا، جلدی کیا ہے، ابھی اور انتظار کریں‘۔
بلاول جب تک اسٹیج پر موجود رہے، تب تک باراتی اور میزبان دلہا دلہن کے بجائے بلاول بھٹو کے ساتھ تصویریں بنواتے رہے، سیلفیوں کا دور چلا تو بزرگ خواتین بینظیربھٹو شہید کے صاحبزادے کو اپنے درمیان پا کر خوشی سے نہال ہوتی رہیں۔
تاہم بلاول بھٹو زرداری نے اس غیررسمی گفتگو سے اتنا تو واضح کر دیا کہ فی الحال مستقبل قریب میں وہ سر پہ سہرا سجانے کا ارادہ نہیں رکھتے۔

Facebook
Twitter
LinkedIn
Print
Email
WhatsApp

Never miss any important news. Subscribe to our newsletter.

مزید تحاریر

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

تجزیے و تبصرے