فرانس کے صدرکی بُرکینا فاسُو کے صدر سے ملاقات

فرانس کے صدرایمانوئیل میکرون مغربی افریقی ملک بُرکینا فاسُو کے دورے پر دارالحکومت اوگاڈوگوپہنچ گئے ہیں اور وہاں انکی برکینافاسو کے صدر سے ملاقات ہوئی ہے۔

فرانسیسی صدر برکینا فاسو کے دورے کے بعد آئیوری کوسٹ اور گھانا بھی جائیں گے۔ آئیوری کوسٹ میں میکرون یورپی یونین وافریقہ سمٹ میں شرکت کریں گے۔
میکرون برکینا فاسو کے دورے کے دوران پانچ افریقی ممالک کی جانب سے قائم ہونے والی انسداد دہشت گردی فورس کی حمایت کا اعلان بھی کریں گے۔ اس دورے کے موقع پر وہ اوگاڈوگو یونی ورسٹی کے طلباء سے خطاب بھی کریں گے۔

اس موقع پر دونوں ملکوں کے درمیان دو طرفہ تعلقات کے ساتھ علاقائی سلامتی کے معاملات پر بھی بات چیت ہوگی۔دریں اثنا فرانسیسی صدر کے دفتر نے ان اطلاعات کی تردید کی ہے ، جس میں کہا گیا تھا کہ ایمانوئیل میکرون کے قافلے پر برکینا فاسو میں پتھرائو ہوا ہے۔

بیان کے مطابق جس وقت کا یہ واقعہ ہے اس وقت میکرون اوگاڈوگو میں اپنے منصب کے دفتر میں ان سے ملاقات کررہے تھے۔

Facebook
Twitter
LinkedIn
Print
Email
WhatsApp

Never miss any important news. Subscribe to our newsletter.

مزید تحاریر

تجزیے و تبصرے