تمام نیب ریفرنسوں کی سماعت 11 بجے تک ملتوی

سابق وزیراعظم نواز شریف، مریم نواز اور کیپٹن ریٹائرڈ صفدر کے خلاف نیب ریفرنسز کی سماعت آج 11 بجے تک کے لئے ملتوی کردی گئی۔
احتساب عدالت کے جج محمد بشیر نے نواز شریف کے خلاف 3 جبکہ مریم نواز اور کیپٹن ریٹائرڈ صفدر کے خلاف ایک ایک ریفرنس کی سماعت کی۔
سماعت کے موقع پر وکیل صفائی خواجہ حارث کے معاون وکلا نے سماعت 11 بجے تک کے لئے ملتوی کرنے کی استدعا کی جسے عدالت نے منظور کرتے ہوئے سماعت 11 بجے تک ملتوی کردی۔
واضح رہے کہ نواز شریف اور مریم نواز کو حاضری سے استثنیٰ حاصل ہے۔
دوسری جانب شریف خاندان کے خلاف سپریم کورٹ میں حدیبیہ ریفرنس کیس کی سماعت بھی آج ہو گی۔

Facebook
Twitter
LinkedIn
Print
Email
WhatsApp

Never miss any important news. Subscribe to our newsletter.

مزید تحاریر

آئی بی سی فیس بک پرفالو کریں

تجزیے و تبصرے