شادی کی مبارکباد دینے پر ویرات انوشکا کا شاہد آفریدی کو دلچسپ جواب

کراچی: اداکارہ انوشکا شرما اور ویرات کوہلی کی شادی پر دیگر خیر خواہوں کی طرح شاہد آفریدی نے بھی دونوں کے لیے نیک تمناؤں کا اظہار کیا تھاجس کے جواب میں نوبیاہتا جوڑے نے انہیں دلچسپ جواب دیا ہے۔

11 دسمبر 2017 کو بالی ووڈ اداکارہ انوشکا شرمااور بھارتی کرکٹ ٹیم کے کپتان ویرات کوہلی رشتہ ازدواج میں منسلک ہوکر ’ویروشکا‘ بن گئے۔ اس موقع پر دونوں ستاروں کے لاکھوں چاہنے والوں نے انہیں نئی زندگی کے لیے ڈھیروں مبارکباد اور دعائیں دیں۔

جہاں ان دونوں کی شادی پر تمام لوگ خوش تھے وہیں پاکستانی کرکٹ اسٹارز نے بھی اپنی خوشی کا اظہار کیا اور ٹوئٹر پر انہیں مبارکباد سے نوازا جن میں قومی کرکٹ ٹیم کے سابق کھلاڑی شاہد آفریدی، عمر اکمل اور محمد عامر وغیرہ شامل ہیں۔

شاہد آفریدی نے ٹوئٹر پر ویروشکا کو شادی کی مبارکباد دیتے ہوئے کہا تھا کہ آپ دونوں کی خوشیاں ہمیشہ قائم و دائم رہیں۔ جس کے جواب میں ویرات انوشکا نے بھی دوستی کا حق اداکرتے ہوئے شاہد آفریدی کا شکریہ اداکیا۔

ویرات کوہلی نے ٹوئٹر پر شاہد آفریدی کو جواب دیتے ہوئے کہا ’شکریہ شاہد بھائی‘۔ جب کہ انوشکا شرما نے بھی ٹوئٹر پر شاہد آفریدی کا شکریہ ادا کیا۔

Facebook
Twitter
LinkedIn
Print
Email
WhatsApp

Never miss any important news. Subscribe to our newsletter.

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

تجزیے و تبصرے