ویٹیکن سٹی میں ایک خاتون کا نیم برہنہ احتجاج

ویٹی کن میں پوپ فرانسس کے خطاب سے کچھ دیر قبل ’فیمن‘ نامی تنظیم کی خاتون نے نیم برہنہ احتجاج کیا۔ ذرائع نے بتایا کہ خواتین کے حقوق کے لیے سرگرم اس تنظیم کی ایک رکن نے عریاں حالت میں نیٹیوٹی یعنی ولادت یسوع مسیح کے منظر سے حضرت عیسٰی کا مجسمہ چرانے کی کوشش کی۔ اس دوران اس خاتون نے نعرہ لگایا ’ خدا ایک عورت ہے‘۔ یوکرائن کی اس پچیس سالہ شہری کو حراست میں لے لیا گیا ہے۔ اس خاتون پر پولیس اہلکار کو زخمی کرنے، مذہبی علامات کی توہین کرنے، چوری کی کوشش کرنے اور عوامی مقامات پر فحش انداز اپنانے کے الزامات عائد کیے گئے ہیں۔

Facebook
Twitter
LinkedIn
Print
Email
WhatsApp

Never miss any important news. Subscribe to our newsletter.

مزید تحاریر

آئی بی سی فیس بک پرفالو کریں

تجزیے و تبصرے