دہشت گردی کا الزام لگاؤ گے تو کھلی جنگ ہو گی ۔پیپلز پارٹی کا اعلان

ppp

پیپلز پارٹی کی نائب صدر شیری رحمن اور سیکرٹری اطلاعات قمر زمان کائرہ نے کہا ہے کہ پیپلز پارٹی پر کرپشن کے الزامات کا عدالتوں میں دفاع کریں گے تاہم اگر دہشت گردی کی حمایت کا الزام لگائیں گے تو کھلی جنگ ہو گی ۔
انہوں نے کہا کہ دہشت گردوں نے ہماری قائد ہمارے گورنر ، وفاقی وزراء کو قتل کیا ۔ ہمارے قائدین کے بچے اغوا کیا اور ہمیں پر الزام لگایا جا رہا ہے کہ
ہم دہشت گردوں کو مدد دے رہے ہیں ۔
23slide1
شیری رحمان نے کہا کہ پارلیمان میں اس مسئلے کو اٹھائیں گے ۔
انہوں نے کہا کہ ہمیں نیشنل ایکشن پلان کر وضاحت چاہیے کہ دیشت گردی کے خلاف بنائے گئے قوانین سیاست دانوں کے خلاف استعمال کئے جا رہے ہیں۔
پیپلز سیکرٹریٹ اسلام آباد میں نیوز کانفرنس سے خطاب میں شیری رحمان ، قمر زمان کائرہ اور فیصل کریم کنڈی نے کہا کہ پیپلز پارٹی نے شدت پسندی اور دہشت گردی کے خلاف جنگ کا آغاز اس وقت کیا جب اسٹیبلشمنٹ شدت پسندوں کو مدد فراہم کر رہی تھی ۔
قمر زمان کائرہ
انہوں نے کہا کہ پیپلز پارٹی کے خلاف پورے ملک میں انتقامی کاروائی کی جارہی ہے اور قومی احتساب بیورو کو صرف پیپلز پارٹی ہی نظر آرہی ہے ۔
 
انہوں نے کہا کہ خطے کی صورت حال کو سمجھنا چاہیے ۔اوفا میں کشمیر کو شامل نہ کر کے گڑ بڑ کی گئی ۔
فیصل کریم کنڈی
پیپلز پارٹی کے ڈپٹی سیکرٹری اطلاعات فیصل کریم کنڈی نے کہا کہ پارٹی کرپشن کی حامی نہیں تاہم وہ چاہتی ہے کہ کرپشن کے الزامات کو قانونی طور پر فریم کیا جائے ۔

Facebook
Twitter
LinkedIn
Print
Email
WhatsApp

Never miss any important news. Subscribe to our newsletter.

آئی بی سی فیس بک پرفالو کریں

تجزیے و تبصرے